شہدائے 1965کی یاد میں منعقدہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ احتام پزیر ہوگیا

بنوں(عمران علی)شہدائے 1965کی یاد میں منعقدہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ احتام پزیر ہوگیا طوفان فٹ بال کلب بیزن خیل نے گولڈن کلب سید خیل کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1کے مقابلے میں 2گول سے ہراکر ٹرافی انے نام کرلی تحصیل ڈومیل کے علاقہ عیدل خیل میں منعقدہ ٹورنمنٹ میں65سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ طوفان فٹ بال کلب بیزن خیل اور گولڈن فٹ بال کلب سید خیل کے مابین کھیلا گیا جسکے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے فخراعظم وزیر اور تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ کونسل ممبر حلیم زادہ وزیر تھے میچ کے دوران فخراعظم وزیر ، حلیم زادہ وزیرریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ اوراللہ نور کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ الگ الگ تعارف کرایا گیا اور دونوں ٹموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو گرافی کرائی گئی میچ دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے میچ کے ابتدائی لمخات میں طوفان کلب کے کھلاڑی نے گول کو نیٹ میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری لائی جسے کچھ دیر بعد گولڈن کلب سید خیل کے کھلاڑی نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کیا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے ایک دسرے کے گول پوسٹ پر تابوڑ توڑ حملے کئے تاہم میچ کے آخری لمخات میں طوفان کلب بیزن خیل کے کھلاڑی نے مذید ایک گول کرکے پنی ٹیم کی برتری 2/1کردی اور مقرہ وقت کے احتتام پر طوفان کلب نے میچ 1کے مقابلے میں 2گول سے جیت لیا مہمان خصوصی سابق ایم پی اے فخراعظم ایڈوکیٹ اور پی ٹی آئی کے ممبر ڈسٹرکٹ نسل حلیم زادہ وزیر نے کھلاڑیوں میں ٹرانیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے پی ٹی آئی کے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حلیم زادہ وزیر نے ونرٹیم کو نقد30ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو نقد20ہزار روپے دینے کے علاوہ ٹورنمنٹ کمیٹی کونقد20ہزار روے دیئے اور دیگر ہزاروں روپے کے انعامات تقسیم کئے جبکہ فخراعظم وزیر نے ٹرونمنٹ کمیٹی کیلئے50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا،فائنل میچ کے موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ،اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ،ناظم صالح جان ودیگر مشران سمیت کثیر تعداد میں شائقین فٹ بال بھی موجود تھے۔میچ میں ریفری کے فرائض پاک آرمی کے سابق گول کیپر اعجاز خان نے انجام دیئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں