شیگڑہ غرزنگ تنظیم اور آس پاس کے عوام نے میریان کچکوٹ پل پر ٹائر جلا کر واپڈا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا

بنوں نیوز:15دنوں سے بجلی غائب، شیگڑہ غرزنگ تنظیم اور آس پاس کے عوام نے میریان کچکوٹ پل پر ٹائر جلا کر واپڈا کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا، سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کئے رکھا، عوام نے احتجاج کو طول دینے کی ٹھان لی تھی کہ اسی دوران واپڈا حکام اور پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور واپڈا حکام کے بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی پر عوام نے احتجاج ختم کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں