ضلعی انتظامیہ پشاور کا پیشہ ورگداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ پشاور کے مختلف علاقوں سے 16 پیشہ ور گداگر گرفتار۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کا پیشہ ورگداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
پشاور کے مختلف علاقوں سے 16 پیشہ ور گداگر گرفتار۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پشاور کی حدور میں گداگروں پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن تھری عبد الولی نے یونیورسٹی روڈ پر مختلف علاقوں سے06 پیشہ ور گداگروں کو گرفتارکیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد سے 10 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا۔گرفتار گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا گیا
پشاور کے دیگرعلاقوں میں بھی گداگروں کے خلاف کاروائی کی ہدایت۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر