ضمنی بلدیاتی الیکشن میں چوری ہونے والی گاڑی برآمد

بنوں نیوز(عمران علی)تھانہ ڈومیل کی حدود بندر کلہ سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں اغوا شدہ گاڑی ہائی ایس کو بر آمد کرلیا گیادریائے کرم کے قریب ورکشاپ کے باہر سے بسیہ خیل ڈی ایس بی بیٹ اہلکار صفت اللہ نے بر آمد کر کے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے گاڑی ٹریفک پولیس چوکی منتقل کردیا اور تفتیش تیز کر دی گاڑی کی پولنگ اسٹیشن سے اغوا ء پر ڈی پی او نے 21 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا ۔