ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف اقوام منڈان کا احتجاجی مظاہرہ رنگ لے آیا

بنوں نیوز(عمران علی)اقوام منڈان کے مشران اور منتخب بلدیاتی نمائندوں نے آل ویلج ناطمین ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک خالد ریاض خان کی قیادت میں ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ،ناجائز جرمانوں اور اوور بلنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیااس موقع پر مظاہرین کو پر امن رکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی مظاہرین نے واپڈا پیسکو کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین واپڈا کالونی بنوں میں جمع ہوگئے جہاں ایکسن واپڈا پیسکو اور ایس ڈی او کے ساتھ ڈی ایس پی سردار حسین اور ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصمد کی موجودگی میں مذاکرات کئے مذاکرات کے دوران تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان بھی پہنچ گئے جنہوں نے واپڈا حکام کو قوم کے مسئلے سے آگاہ کیا آل ویلج کونسل ناظمین ایسوسی ایشن کے صدر ملک خالد ریاض خان،تحریک انصاف کے رہنما اقبال جدون،ملک فراز خان،ہیوی ٹرانسپورٹ یونین کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان،ناظم ثناء اللہ خان،ناظم ظہیر عباس عرف گلے،ضیاء الحق منڈان،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر نثار خان ایڈوکیٹ ودیگر مشران نے کہا کہ منڈان کے تین علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی لائن جانی خیل تک گئی ہے منڈان قوم کی ریکوری 90فیصد کے قریب ہے اسکے باوجود دن میں ایک گھنٹہ بھی بجلی نہیں دی جاتی ہے اور اب تو گذشتہ تین دنوں سے بجلی غائب ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور مذید عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے آج ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو مجور ہوکر واپڈا کالونی کا اینٹ سے اینٹ بجادیں گے ہم نے بجلی چوری کے خلاف اور بجلی بقایاجات کی وصولی کیلئے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ اور واپڈا پیسکو کے ساتھ تعاون کیا ہے واپڈا حکام ڈائریکٹ کنڈے لگانے والے بجلی چوروں کو پکڑیں ہم حمایت کریں گے لیکن نہ توبجلی ٹرانسفارمر اتارنے دیں گے نہ ہی ظالمانہ بجلی لوڈ شیڈنگ کی اجازت دیں گے اس موقع پر واپڈا حکام نے بجلی بقایاجات کی ادائیگی کیلئے مشران اور منتخب نمائندوں سے تعاون مانگا اور بجلی میں بہتری کی یقین دہانی کرائی جس پر مشران اور ناظمین نے کمیٹیاں بناکر واپڈا پیسکو کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تاہم ڈیڈ لائن دی کہ جمعہ کے روز تک بجلی نظام میں بہتری نہ لانے کی صورت میں قوم کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر دمادم مست قلندر کریں گے ۔