عبدالرحمن ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے بلا مقابلہ صدر منتخب

بنوں نیوز(عمران علی)عبدالرحمن ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے اس سلسلے میں ضلع بنوں کی تاجر تنظیموں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر انجمن تاجران بنوں حاجی ملک مقبول خان منعقد ہوا جسمیں مصالحہ منڈی کے صدر حاجی شیر علی خان،چیمبر آف کامرس کے صدر سجاد زرگر،انجمن تاجران کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری فرمان نیاز خان،الیکٹرک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق خان،نیوز ایجنٹ امیر محمد خان سمیت مختلف ایسوسی ایشنوں کے رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر وفات پانے والے سابقہ صدر ڈرائی فروٹ ایسوسی ایشن حاجی سعید خان کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور انکے بھائی عبدالرحمن کو بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا اور انہیں بنوں کے تاجروں کی جانب سے پگڑی پہنائی گئی نو منتخب صدر عبدالرحمن نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تاجر برادری کا مشکور ہوں اور جو اعتماد تاجروں نے مجھ پر کیا ہے اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر انجمن تاجران ملک مقبول خان اور مصالحہ منڈی کے صدر حاجی شیرعلی خان نے کہا کہ سابق صدر حاجی سعید خان کو اللہ تعالیٰ جنت نصیب کریں انہوں نے اپنی زندگی تاجروں کی خدمت کیلئے وقف کررکھی تھی اور ہم نو منتخب صدر عبدالرحمن سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے بھائی اور تاجروں کی اس پگڑی کی لاج رکھیں گے اوربرادری کی خدمت کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے حاجی شیر علی خان نے مذید کہا کہ ضلع بنوں کے تاجر ضلعی صدر ملک مقبول خان کی قیادت میں متحد ہیں اور بنوں کے تاجروں کے حقوق کیلئے سب متحد ہوکر جنگ لڑیں گے۔