عبدالصبور ایس ایچ او سٹی،رحمت اللہ ڈومیل،ریاض مروت لائن حاضر،احسان مروت ایس ایچ او میراخیل تعینات

بنوں پولیس میں تبادلےڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نےایس ایچ اوز کے تبادلے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے امن و امان کی حالت مزید بہتر بنانے اور سرکاری امور کو بروقت انجام دینے کیلئے فوری طور پر ایس ایچ اوز کے تبادلے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولیس لائن سے سب انسپکٹر احسان مروت کو ایس۔ایچ۔او تھانہ میرا خیل، ایس ایچ او تھانہ میرا خیل عبدالصبور خان کو ایس ایچ او تھانہ سٹی،ایس ایچ او تھانہ سٹی رحمت اللہ خان کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیل جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیل ریاض خان مروت پولیس لائن تبدیل کیا گیا جن کی خدمات ایلٹ فورس کے حوالے کی جائے گی۔