عدالت اُن 436 افراد کے اوپر جلد سے جلد ہاتھ ڈال دیں جو پہلے سے کرپٹ افراد کے لسٹ میں شامل ہیں.نعیم عیسکی

بنوں نیوز(عمران علی) جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات نعیم خان عیسٰکی نے نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا سب سے پہلا مطالبہ جماعت اسلامی کا تھا ہے اور رہے گا کرپشن کے خلاف سب سے پہلے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کی ہم بلا تفریق احتساب چاہتے ہیں ہم نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہہ رہے ہیں کہ احتساب، احتساب نظر آنا چاہیے کسی ایک کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں عدالتوں کو اور نیب کو اس تاثر کی نفی کرنی ہوگی کہ وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے کسی کے خلاف انتقامی کاروائی یا کسی کو پریشر میں لا رہے ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومتی صفوں میں بھی شامل اُن افراد کو جو وزیر ہیں یا ایم این اے، ایم پی اے یا سینٹرز ہیں یا دوسرے پارٹی یا سرکاری عہدوں پر براجمان ہیں ان سب کو گرفتار کرکے انصاف کے سارے تقاضوں کو پورا کیا جائے. عدالت اُن 436 افراد کے اوپر جلد سے جلد ہاتھ ڈال دیں جو پہلے سے کرپٹ افراد کے لسٹ میں شامل ہیں.اب میرا چور زندہ باد اورتیرا چور مردہ باد والا اصول ختم ہونا چاہئے اگر حقیقی احتساب ہوا اور لوٹ مار سے بنایا گیا پیسہ جو باہر بھیجا گیا ہے یا پاکستان میں موجود ہے تو ملک کو کسی بھی قسم کی قرض لینے اور ٹیکس لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی مگر حکومت اس لئے ان کرپٹ لوگوں پر ہاتھ نہیں ڈالے گی کیونکہ ان کرپٹ افراد میں سے اکثر حکمران جماعت شامل ہوچکے ہیں عوام کو چاہیے کہ ایک بار جماعت اسلامی جو ہر طرح کی کرپشن سے پاک صاف ہیں کا ساتھ دے کر ملک کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنائیں. پاکستان ہر طرح کے وسائل سے مالا مال ہے دنیا کا خوشحال ملک بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں