عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے،مفتی عبدالغنی،نذیر احمد،مولانا اختر زمان،پرویز چغتائی ودیگر کا خطاب

بنوں نیوز(عمران علی)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے اسکے بغیر ہمارا ایمان نامکمل ہے حضرت محمد کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی بناکر بھیجا ار آپ پر نبوت کے دروازے بند کردیئے آپ;248; کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کریگا وہ جھوٹا ہوگا آپ کی دنیا میں آمد سے حق وصداقت کا بول بالا ہوا اور12ربیع الاول پوری انسانیت کیلئے خوشی کا دن ہے،اِس دن طلوع ہونے والے سورج نے انسانیت کو افراط و طفریط کی دلدل سے نکالا ان خیالات کا اظہار بنوں میں سیرت النبی;248; کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ،میلاد کمیٹی کے صدر مولانا اختر زمان،سینئر نائب صدر انور شاہ،نائب امیر شیخ نذیر احمد،جنرل سیکرٹری پرویز چغتائی،مولانا امداد اللہ،پریس سیکرٹری حاجی محمد نظام الحق،سیکرٹری اطلاعات حاجی فضل الرحیم،جانئنٹ سیکرٹری خالد عثمان،سید عرفان علی شاہ،فنانس سیکرٹری حاجی محمد الیاس،حاجی محمد شفیق، گلاپ نیاز صدر اہلسنت والجماعت،الخلیل آرگنائزیشن کے جاوید خلیل،مولانا زین اللہ،محمد ذکریا،ڈاکٹر خالقداد،دلباز،سید اکبر علی ودیگر عہدیداروں نے کیا مقررین نے کہا کہ یومِ عید میلادالنبیﷺ نجات کا دن ہے شرک سے، جہالت سے، ظلم سے، غلامی کی زنجیروں سے اور شیطانی ہتھکنڈوں سے ۔ آپﷺ کی حیاتِ طیبہ بنی نوع انسان کے لیے روحانی، اخلاقی، سماجی، معاشی اور زندگی کے تمام مسائل کا حل پیش کرتی ہے ۔ اِسی لیے تو میرے رب نے انہیں آخری نبی بنا کر بھیجا اور ان پر دن مکمل کر دیا کیونکہ انکے بعد کسی اور دین کی ضرورت نہیں ۔ 12ماہ ربیع الاوّل ہ میں رسول ﷺ سے عشق و محبت کا درس دیتا ہے ۔ آپ;248; کی یوم پیدائش سے لے کر آج تک پیغمبر مصطفٰی کے نام لیوا اس عظیم دن کا شایانِ شان طریقے سے استقبال کرتے آئے ہیں ۔ درودوسلام کے نذرانے پیش کیے جاتے ہیں ، ذکرو نعت کی محفلیں سجائی جاتی ہیں ، جلسے جلوسوں کا انقعاد کیا جاتا ہے ۔ گلی محلّوں اور شہروں کو سجایا جاتاہے، چراغاں کیا جاتاہے ۔ یہ سب کچھ دراصل محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت کے اظہار کا طریقہ ہے ۔