عمران خان پاکستانی عوام کے بعد کشمیری عوام کیلئے بھی امید کی آخری کرن ہے،سابقہ تحصیل ناظم ڈومیل فدامحمد خان

بنوں نیوز(عامر خان)تحصیل ڈومیل کے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فدامحمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے کو جس انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے اور دنیا نے وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے کشمیر کا متنازعہ علاقہ تسلیم کرکے بھارتی مءوقف کو مسترد کردیا ہے وزیر اعظم عمران خان پہلے پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن تھے اسکے بعد کشمیری عوام کیلئے امید کی آخری کرن ثابت ہوئے اور اب تو اقوام متحدہ کے اجلاس میں دلیرانہ انداز میں تقرہر کرکے امت مسلمہ کیلئے بھی امید کی کرن ثابت ہوئے ہیں اور امید پیدا ہوئی ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ہی کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا کیونکہ وزیر اعظم نے دنیا کا دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ اورایجنڈا پاکستان کی تکمیل ہے جس کیلئے پاکستان آخری حد تک جانے اور آخری آپشن استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کریگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومیل پبلک آفس میں اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور 55روز سے کرفیو نافذ کرکے کشمیر میں قتل وغارت کا بازار گرم کرکھا ہے جس پر پوری دنیا خاموش ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان پہلے وزیر اعظم ہے جنہوں نے کشمیر کے معاملے پر دنیا کے سامنے بھارت کو ایٹمی جنگ تک کرنے سے آگاہ کرکے جراءت کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر کشمیر سے کرفیو اٹھانے اور کشمیر کا مسئلہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ورنہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑے گا اور اس وقت تک لڑے گا جب تک شہید نہ ہوجائے یا نئی دہلی پر سبز ہلالی پرچم نہیں لہراتے ۔