عوام بجلی میٹر لگائیں،بقایاجات جمع کریں،کنڈاے ختم کردیں اور بجلی کے مزے لیں،ایس ای واپڈا گور رحمن بنگش

بنوں نیوز(عامر خان)ایس ای واپڈا پیسکو گوہر رحمن بنگش نے کہا ہے کہ ناجائز بجلی استعمال کرنے اور بجلی بقایاجات جمع نہ کرنے والے لوڈ شیڈنگ اور بجلی مسائل کے ذمہ دارہیں اگر عوام گھر گھر بجلی میٹر لگائیں اور اپنے بقایاجات جمع کرکے کنڈے ختم کردیں تو بجلی بھی ملے گی اور خراب بجلی ٹرانسفارمر مرمت کرنے کے ساتھ ساتھ نئے بجلی ٹرانسفارمر بھی دیئے جائیں گے جن صارفین کے بلوں میں بجلی جرمانے ہیں انہیں اپنے توفیق کے مطابق معاف کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی بقایاجات بھی قسطوں میں وصول کئے جائیں گے بجلی کا ناجائز استعمال نہ صرف بجلی چوری کے زمرے میں آتا ہے بلکہ ناجائز بجلی سے بنائی جانے والی اشیاء بھی حرام ہیں حکومت مہنگی بجلی خرید کر عوام کو سستی فراہم کررہی ہے اسکے باوجود بجلی میٹر نہ لگانا اور بجلی کا ناجائز استعمال کرنا ہٹ دھرمی ہے بجلی لائنوں کے نیچے گھر اور عمارات تعمیر کرنا خود کشی ہے،جن صارفین کے بلوں میں غلط ریڈنگ پائی گئی اور زیادہ بل بھجوائے گئے ان کا ازالہ میں خود کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عرفان ایڈوکیٹ کی جانب سے ممباتی بارکزئی یونین کونسل میں بجلی مسائل کے سلسلے میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں کھلی کچہری سے عرفان ایڈوکیٹ،سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبران ملک سلیم الرحمن،ملک دلنواز خان اور صدر خان نے کہا کہ ہم ایس ای واپڈا کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے بجلی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور ہ میں امید ہے کہ وہ ہمارے بجلی مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے کیونکہ عوام بجلی میٹر گانے کیلئے تیار ہیں اگر ان کے بجلی جرمانے معاف کئے جائیں اور غلط بلنگ وناجائز جرمانوں کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ50سالوں میں پہلی بار کسی واپڈا آفیسر نے ہمارے دور دراز اور پسماندہ یونین کونسل میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے ہمارے دل جیت لئے ہیں اور اس پر ہم ایس ای واپڈا پیسکو کا شکریہ ادا کرتے ہیں اگر حکومت مذید بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے تو غریب عوام بھی خوشی سے بجلی میٹر لگائیں گے اور بجلی چوری کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے بجلی کی بوسیدہ تاریں بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان ناکارہ بجلی لائنوں کی وجہ سے اکثر حادثات میں غریب عوام اور واپڈا ملازمین لقمہ اجل بن جاتے ہیں لہذا انہیں تبدیل کیا جائے ۔