عوام کے ریجیکٹڈ سیاستدان وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہتے ہیں،فدامحمد خان سابق ناظم ڈومیل تحصیل

بنوں نیوز(عمران علی)تحصیل ڈومیل کے سابق ناظم اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فدامحمد خان وزیر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرکے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے عوام کے دل جیت لئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے اور غریب عوام کومفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے جن میں سب سے بڑا تحفہ انصاف صحت کارڈ کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈومیل پبلک آفس بنوں میں انصاف صحت کارڈ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سینکڑوں لوگوں میں صوبائی حکومت کی جانب سے صحت کارڈ تقسیم کئے گئے سابق تحصیل ناظم فدامحمد خان نے عوام کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل سے غافل نہیں ہے اور غریب عوام کو صحت،تعلیم،روزگار،پانی اور بجلی کی سہولیات فراہم کرنا تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیخ ہے انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی نجومی روزانہ سیاسی مجمعے لگاتے ہیں اور عوام سے کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت چند دنوں کی مہمان ہے لیکن یہ سیاسی نجومی پانچ سال اسی پر گزاریں گے انشاء اللہ حکومت ختم ہونے کی انکی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہوگی کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور عوام کے ریجیکٹڈ لوگ وزیر اعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ کر انکی شان میں کمی نہیں لاسکتے ۔