عوام کے فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ضلع بنوں کو عوام کے تعاون سے جدید بنوں بنائینگے،ڈپٹی کمشنر زبیر نیازی

عوام کے فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں ضلع بنوں کو عوام کے تعاون سے جدید بنوں بنائینگے DDC میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے 75 ملین روپے بجلی کے مد میں جبکہ واٹر سپلائی، سینیٹیشن، نالیوں اور واٹر ٹینکس کیلئے 198 ملین روپے اور مجموعی طور پر 273 ملین روپے کی منظوری دے دی۔
………………………………….
ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد زبیر خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی بنوں میٹنگ کی سربراہی کے دوران ضلع بنوں کیلئے ترقیاتی کاموں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے سرکاری مشینری اور ضلعی انتظامیہ آفسران دن رات کوششیں کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی بنوں میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر)فنانس) بنوں پیاؤ خان، ایکسن سی اینڈ ڈبلیو، ایکسن پبلک ہیلتھ، تمام ٹی ایم اوزو دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران نے بھی شرکت کی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بنوں نے ان ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی جن کے پی سی ون مکمل تھے جس میں بجلی،واٹر ٹینکس، پریشرپمپس، نالیاں اور روڈ شامل ہیں پر بہت جلد کام شروع ہوجائیگا ڈپٹی کمشنر بنوں نے واضح کیا کہ ان ترقیاتی کاموں کی عملی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے آفسران کرینگے اس کے علاوہ جیوگرافک انفارمیشن آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی نگرانی جاری ہوگی جس کے استعمال سے آن لائن سسٹم کے تحت ایک ہی جگہ میں دو بار کام بھی روکھا جائیگا جبکہ ایک معیاد کے مطابق وہاں پر دوبارہ کام بھی نہیں ہوسکے گا۔ (نوراسلام)