عید میلاد النبی خوبصورت طریقے سے منایا گیا

بنوں نیوز(عمران علی)ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی جشن عید میلادلنبی خوبصورت طریقے سے منایا گیاڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے بھی محفل میلاد میں خصوصی طور پر شرکت کی اور عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے خطاب بھی کیا اس سلسلے میں میلاد کمیٹی بنوں کے زیر اہتمام میلاد ریلی زیر قیادت ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی نکالی گئی ریلی میں چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ ممبر سٹی ون ملک حشمت علی خان،تحریک انصاف کے سٹی صدر سرحد اللہ سرحدی،سکاؤٹ کے طلباء،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا طیب شاہ بخاری،مولانا اعزاز اللہ حقانی،انجمن تاجران آل شاپ کیپر یونین کے صدر حاجی گل پیر،انجمن تاجران حقیقی کے صدر عبدالرؤف قریشی،اشر ف خان،نظام الحق،مولانا امداد اللہ سمیت منتخب بلدیاتی نمائندوں ،علماء کرام،دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی مختلف بازاروں سے گزری ریلی کے شرکاء تمام راستے درود شریف کا ورد کرتے اوربلند آواز میں نعت شریف پڑھتے رہے ریلی میلاد پارک پہنچ کر احتتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی،چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ ودیگر علماء کرام نے کہا کہ میلاد کی محفلیں سجانے والے لائق تحسین ہیں حضورؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے مسلمانوں کی اصل عید ہی عید میلاد النبیؐ ہے کیونکہ حضور ؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے اور آپؐ کی تعلیمات پر عمل کرکے دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں