غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام پر مسلط کیا گیا،زاہد اکرم درانی ممبر قومی اسمبلی

بنوں نیوز(عمران علی) قدیم دینی مدرسہ جامعہ نظام العلوم وشعبہ یتیم خانہ چار بجلی چوک بنوں سٹی میں 67ویں تقریب ختم بخاری شریف اورحفاظ کرام کے جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اسلام ضلع بنوں کے رکن قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کو ایک خاص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان کے اسلام پسند عوام پر مسلط کیا گیا ہے لیکن جب تک ایک بھی عالم دین اسمبلی میں موجود رہیگا کوئی مائی کا لعل اسلامی قوانین اور اسلامی بلوں میں ترمیم نہیں کرسکتا ہے ،حج فارم سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ نکلانے کی حکومت سے وجوہات پوچھی ہیں کہ یہ سازش کس کی ہے حکومت حقائق بتائے ،موجودہ حکومت اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کررہی ہے اور پاکستان سے اسلامی جمہوری کا نام ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تا کہ جس نعرے پر یہ ملک بنا ہے وہ نعرہ ہی ختم ہوجائے دینی مدارس،مساجد،علماء کرام اور پگڑی والوں پر حملے کئے جارہے ہیں جلسہ سے جے یو آئی ضلع بنوں کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،سیکرٹری اطلاعات مولانا اعزاز اللہ حقانی،سابق تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان،سابق ایم پی اے مولانا عبدالرزاق مجددی،شیخ الحدیث مولانا پیر حبیب اللہ شاہ نقشبندی ،،شیخ الحدیث مولانا امددا اللہ خان،مولانا عجب نور شمالی وزیرستان،پیر مفتی بشیر احمد،صاحبزادہ اشرف علی،مولانا عبدالہادی ودیگر علماء کرام نے کہا کہ دینی مدارس بد امنی کے گڑھ نہیں بلکہ امن کے گہوارے ہیں اور دینی مدارس ومساجد کی وجہ سے ملک محفوظ ہے دینی مدارس کے علاوہ ملک کے تمام ا ادارے کرپشن اور لوٹ مار کے گڑھ بن گئے ہیں والدین اپنے بچوں کے ایمان اور کردار کا تحفظ چاہتے ہیں تو انہیں مدارس کی چار دیواری میں لائیں ;46;جلسے میں مفتیان کرام، فضلاء کرام اور حفاظ عظام کی دستار بندی کی گئی ۔