فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں2قتل3زخمی

بنوں نیوز(عمران علی)فائرنگ کے مختلف واقعات میں سب انسپکٹر کے بیٹے سمیت دو افراد قتل جبکہ تین زخمی ہوگئے تھانہ منڈان کی حدود میں واقع سرور فتح خیل میں مبینہ ملزمان امجد ولد کامران سکنہ قبرے کلہ سرور فتح خیل ،شوکت سکنہ کنگر جان بہادر اور شاہ فیاض ولد سرد علی سکنہ نامعلوم نے فائرنگ کرکے مثاقب ولد تبار علی سکنہ سرور فتح خیل کو زخمی کردیا ،پولیس نے مثاقب کے بھائی شاہ زیب کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ،زخمی مثاقب کو تشویشناک خالت میں علاج کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔ فا ئرنگ کا دوسرا واقعہ تھانہ منڈان کی حدود ایمارو کلہ میں پیش آ یا جہاں تھانہ کینٹ میں تعینات سب انسپکٹر ثناء اللہ خان ساکن بازار احمد خان کا بیٹا مسمی آصف خان کی جس کی عمر 22سال ہے کو اپنی گاڑی میں قتل کیا گیا اطلاعات کے مطابق مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی آخری اطلاعات تک واقعہ کی رپورٹ در ج کرائی جا رہی تھی ۔تھانہ غوریوالہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں محمد عمیر ولد ظفر اقبال سکنہ سرور غزنی خیل زخمی ہوگئے۔بنوں میں پر تشدد واقعات میں پولیس سب انسپکٹر کا بیٹا قتل، دو آفراد زخمی ہو گئے پہلا واقعہ تھانہ ٹاون شپ کی حدود میں پیش آ یا احسان مسعود ولد اعظم خان اور عامر ولد علاالدین موٹر کار میں سوار بنوں سٹی کی طرف آ رہے تھے کہ راستے میں تعزیری چوک کے مقام پر مبینہ ملز مان دلاور خان ، آفسر اور حکم پسران رحیم دل ساکنان میٹکی بیزن خیل نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے پولیس نے خورشید اختر ولد گل میر شاہ سکنہ محلہ آبکاری بنوں سٹی کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان حکم،دلاور اور آفسر پسران رندل ساکنان مٹکی بیزن خیل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے وجہ عداوت قبضہ فوری طلب کرنے پر تنازعہ بتائی گئی ہے ۔ عامر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث پشاور منتقل کر دیا ہے۔