فضائی الودگی سے جنگ کرنے کیلئے اور ضلع بنوں کو سرسبز بنانے کیلئے ڈی سی گرین سکواڈ کا افتتاح۔۔

فضائی الودگی سے جنگ کرنے کیلئے اور ضلع بنوں کو سرسبز بنانے کیلئے ڈی سی گرین سکواڈ کا افتتاح۔۔
کمشنر بنوں ڈویژن عادل صدیق اور ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے ڈی سی گرین سکواڈ کا افتتاح کردیا ہے اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس سی، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت خان بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بنوں نے کہا کہ ڈی سی گرین سکواڈ کا صرف یہی کام ہوگا کہ صبح سے شام تک ضلع بنوں جہاں بھی جگہ نظر آئیگی وہاں پر پودے لگائینگے, انکے ساتھ بیچلے، پانی کی ٹینکی اور پودے ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام ڈی سی گرین سکواڈ کیساتھ تعاون کریں۔