لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے سلیم خان کی قیادت میں تجاوزات مافیا کے خلاف اپریشن،دکانداروں کی طرف سے سڑک پر رکھا گیا سامان توڑ دیا گیا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں کی ہدایت پر لینڈ انسپکٹر ٹی ایم اے بنوں سلیم خان کی قیادت میں ٹی ایم اے عملے نے بنوں سٹی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف اپریشن کرتے ہوئے سڑکوں کے کناروں دکانداروں کی طرف سے رکھا گیا سامان،ہتھ ریڑھیاں ،میز اور دیگر سامان قبضے میں لیکر دفتر ٹی ایم اے میں توڑ دیا بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے لینڈ سلیم خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)زبیر خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر ٹی ایم اے اہلکاروں کے ہمراہ ہم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں کے ہمراہ بنوں شہر میں تجاوزات مافیا کے خلاف اپریشن کرتے ہیں اور ان سے سامان ضبط کرکے تلف کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں وک بھاری جرمانہ بھی کرتے ہیں اور چونکہ آجل کل ڈپٹی کمشنر بنوں کی زیر نگرانی بیوٹی فیکشن پراجیکٹ پر دوبارہ کام شروع ہوا ہے لہذا ہم عوام کے فائدے کیلئے اپریشن کرتے ہیں کیونکہ دکاندار اپنا سامان چار پانچ فٹ تک فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر رکھتے ہیں جسکی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامان کرنا پڑتا ہے انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ رضاکارانہ دکانوں کے سامنے سے سامان ہٹادیں ورنہ ٹی ایم اے عملہ ان سے سامان اٹھائیگا اور سامان توڑنے کے علاوہ بھاری جرمانے بھی وصول کئے جائیں گے ۔