مال منڈی منتقلی،پارک تعمیر،پانی مسائل کے حل اور سڑکوں کیلئے مذید35کروڑ روپے منظور ہوگئے،ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ بجلی چوروں اور بجلی نادہندگان کے خلاف حکومت بہت جلد گرینڈ اپریشن شروع کررہی ہے جسمیں بجلی چوروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائیگی لہذا عوام اپنے ذمے بجلی بقایاجات جلد جمع کرائیں اور بجلی میٹر لگائیں بجلی جرمانے کا ساٹھ فیصد جرمانہ معاف کرنے کے علاوہ بقایاجات قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے جبکہ ہماری تجویز پر سیکرٹری انرجی نے عوام کی سہولت کیلئے بجلی میٹر لگانے کیلئے پہلے صرف1500روپے جمع کرکے باقی رقم 15اقساط میں جمع کرنے کی سہولت کی منظوری بھی دی ہے تاکہ غریب عوام بھی زیادہ سے زیادہ بجلی میٹرلگاسکیں صوبائی حکومت نے ہماری تجویز پر مختلف پراجیکٹس کیلئے مذید35کروڑ روے منظور کروائے ہیں جن میں مال منڈی کی بنوں شہر سے شفٹنگ اور مال منڈی کی جگہ پارک کی تعمیر،پانی مسائل ،پانی کی تقسیم کیلئے خلاجات کی تعمیر،نہروں کے کنارے تجاوزات ہٹانے،محکمہ زراعت کے منصوبے جبکہ شہر اور شہر سے باہر رہ جانے والی سڑکوں کی تکمیل کے پراجیکٹس شامل ہیں جو مسائل ہمارے اختیار میں ہیں اور ان کے حل کیلئے وسائل دستیاب ہیں ان کو حل کرنے میں ایک منٹ کی بھی تاخیر نہیں کریں گے اور جو مسائل ہمارے اختیار میں نہیں ان کے حل کیلئے متعلقہ محکموں اور حکومت کے ساتھ رابطے کریں گے عوام کی جانب سے خوصلہ افزائی کرنے پر ہم میں خدمت کا نیا جذبہ پیدا ہوتا اور عوام کے مسائل حل کرکے ہم دلی خوشی محسوس کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول شہباز عظمت خیل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان،ڈی ایس پی گلنواز خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بنوں ہدایت اللہ خان،پرنسپل شہباز عظمت خیل سکول صدر شہید خان،مرید حیات ایٖڈوکیٹ،نائب ناظم وسیم خان،ولی محمد خان،غلام دیا زخان،آصف خان،نور محمد خان سمیت کثیر تعداد میں علاقہ کے عمائدین اور متعلقہ محکمہ جات کے آفسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے عوام کے مسائل اور مطالبات کے جواب میں کہا کہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کی دیوار کی تعمیر کنڈیشنل گرانٹ سے کریں گے بازار احمد خان راستے اور بائی باس پر اسفالٹ کا کام فنڈز ملتے ہی جلد شروع ہوگا علاقہ میں عوام کی حفاظت کیلئے شام کے بعد پولیس پٹرولنگ شروع کرنے کیلئے ڈی پی او بنوں سے درخواست کروں گا بازار احمد خان سے شہباز عظمت خیل تک کی سڑک کی تعمیر ہماری ترجیخات میں شامل ہے انہوں نے ویال کی صفائی اور حد بندی کیلئے تحصیلدار کو ہدایت جاری کرتا ہوں اور محکمہ کے ذریعے مشین چند روز کیلئے فراہم کی جائیگی تاہم کاشتکاروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نالوں کی صفائی کریں واپڈا حکام کو دستیاب وسائل کے اندر بوسیدہ تاریں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر بی ایچ یوز کی ضروریات پوری کرنے کیلئے فی بی ایچ یو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے یعنی کل ساڑھے تین کروڑ روپے کے فنڈز ناظمین کو جاری کئے گئے ہیں قبل ازیں سکول کے پرنسپل صدر شہید خان بیزن خیل،نور محمد خان،مرید حیات ایڈوکیٹ،نائب ناظم وسیم خان،ولی محمد اور دیگر مقررین نے ڈپٹی کمشنر کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیامشران علاقہ نے بنوں میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے علاقائی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین کیا اور انکی دراز عمری کیلئے دعائیں کیں ۔اس موقع پر سکول میں مثالی انتظامات کئے گئے تھے۔