مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا ڈی پی ا وبنوں کی خصوصی شرکت،کیک بھی کاٹا

بنوںنیوز(عمران علی))بنوں میں بھی مسیحی برادری نے روایتی تہوار کرسمس مذہبی جوش وجذبے سے منایا اس سلسلے میں مرکزی تقریب مقامی چرچ میں منعقد ہوئی جسمیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے بھی شرکت کی تقریب میں کرمس کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر ڈی پی او بنوں نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور مسیحی برادری نے ضلعی پولیس آفیسر کا شکریہ اد اکیا ضلعی پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر مبارک بادپیش کرتا ہوں اور کہاکہ بنوں پولیس اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے کرسمس امن کا پیغام ہے ہمیں چاہے کہ امن کے فروغ کا وصیلہ بنیں اور اس کیلئے اپنے آپ کو وقف کرتے ہوئے اس ملک کی خدمت میں پیش پیش رہیں تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔قبل ازیں ڈی پی او بنوں کا چرچ پہنچنے پر مسیحی برادری کے مذہب ی رہنماؤں نے استقبال کیا ۔اور ان پر گل پاشی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں