مشر داءود شاہ میں رقم نہ دینے کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے 14سالہ سلمان خان ولد شیر علی خان کو اپنی دکان کے اندر قتل کردیامقامی لوگوں نے ملزم گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا

بنوں (نمائندہ خصوصی) بنوں میں رقم نہ دینے کے تنازعہ پر 14 سالہ لڑکا اپنی دُکان میں قتل کردیا گیا ملزم کو لوگوں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع مشر داءود شاہ میں مبینہ ملزم حفیظ اللہ ولد رحم دراز ساکن مشر داءود شاہ نے فائرنگ کرکے 14 سالہ سلمان خان ولد شیر علی خان کو اپنی دُکان کے اندر قتل کردیا مبینہ ملزم کو مقامی لوگوں نے گرفتار کرکے پولیس کے حوالہ کردیا وجہ عداوت رقم نہ دینے پر تنازعہ بتایا گیا ہے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر کینٹ پولیس نے مقتول کے والد شیر علی خان ولد دار علی خان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی