معروف سیاسی ورکر اجمل خان وزیر کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد فضل الرحمان )وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی کارکردگی کو میڈیا پر مثبت اور موثر انداز سے اجاگر کرنے کے لئے معروف سیاسی ورکر اجمل خان وزیر کو تحریک انصاف خیبر پختونخوا حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے اجمل خان وزیر میڈیا مینجمنٹ کے حوالے سے انتہائی تجربہ کار ہیں اور پاکستان کے ان سیاسی رہنماؤں میں شامل ہیں جو میڈیا پر اپنے اور اپنے جماعتی موقف کو بھرپور انداز سے پیش کر سکتے ہیں واضح رہے تحریک انصاف کے اعلی ساتھی اجلاس میں خیبر پختونخوا صوبائی حکومت کی کارکردگی کو مثبت اور مؤثر انداز سے پیش کرنے کے حوالے سے خصوصی مشاورت کے بعد عمران خان نے اجمل خان وزیر کے بطور ترجمان صوبائی حکومت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کی تعیناتی کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں