معصوم آباد ممند خیل کے قریب گیس سلینڈردھماکے سے پھٹ گیا،غبارے فروش زخمی،موٹر سائیکل تباہ

بنوں نیوز(عمران علی)علاقہ معصوم آباد مند خیل کے قریب گیس سلینڈر پھٹنے سے غبارے فروحت کرنے والا زخمی ہوگیا فرید ولد سانا گل موٹر سائیکل پر گیس والے غبارے فروحت کررہا تھا کہ اچانک گیس سلینڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل کے ٹکڑے ہوگئے زخمی فرید کو فوری طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا۔