ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی جشن عید میلاد النبی مذہبی جوش وجذبے سے منایا گیا

بنوں نیوز(عمران علی)ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی جشن عید میلاد النبی عقیدت واحترام سے منایا گیا اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ خطیب بنوں مفتی عبدالغنی ایڈوکیٹ کی قیادت میں میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام میلاد پارک سے ریلی نکالی گئی ریلی میں علماء کرام،تاجر رہنماءوں ،الخلیلویلفئر آرگنائزیشن دائد شاہ کے جاوید خلیل،سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے طلباء،سرکاری محکموں کے ملازمین اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نعت شریف پڑھتے اور درود وسلام پڑھتے ہوئے مختلف بازاروں کے چکر لگانے کے بعد واپس میلا پارک بنوں پہنچے جہاں احتتامی دعا کی گئی جبکہ مٹھائی اور چاول کی دیگیں بھی تقسیم کی گئیں ۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ جبکہ میلاد پارک کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ۔