ملک شاہ محمد خان پر سکول فروحت کرنے کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،ملک سخی زمان ٹھیکیدار

بنوں نیوز(عمران علی)چیف آف سردی خیل ملک سخی زمان ٹھیکیدار نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان پر گورنمنٹ گرز ہائر سیکنڈری سکول فروحت کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور یہ ملک شاہ محمد خان کو بدنام کرنے کی سیاسی سازش ہے کسی بھی ترقیاتی سکیم کو تبدیل کرنا ایم پی اے کا اختیار ہے ملک شاہ محمد خان نے سکول تبدیل ضرور کیا ہوگا لیکن اگر ان پر سکول فروحت کرنے کا الزام ثابت ہوگیا تو ہم ملک شاہ محمد خان سے مطالبہ کریں گے کہ وہ مستعفی ہوجائے انہوں نے کہا کہ ملک شاہ محمد خان کا دوبارہ ایم پی اے منتخب ہونا ان پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے کیونکہ آج تک اس حلقہ سے جو بھی ایم پی اے منتخب ہوا ہے وہ دوبارہ ایم پی اے نہیں بنا لیکن ملک شاہ محمد خان کا دوبارہ ایم پی اے بننا عوامی کی طرف سے ایمانداری کا سرٹیفیکیٹ ہے ملک شاہ محمد خان کی سابقہ پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے نہ تو ملک شاہ محمد خان نے مشکل وقت میں تحریک انصاف کے ساتھ بے وفائی کی نہ ہی سینٹ الیکشن میں ووٹ فروحت کیابنوں اور با الخصوص پی کے89کیلئے ملک شاہ محمد خان نے جو ریکارڈ رقیاتی کام کئے ہیں تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے کیونکہ ایک حلقہ کیلئے تین تحصیلوں کی منظوری آج تک پاکستان کے کسی بھی حلقہ میں نہیں ہوئی ہے الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں صرف سیاسی مخالفت میں یہ الزامات لگائے جارہے ہیں اور ہم ان لوگوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ ملک شاہ محمد خان کی سیاسی مخالفت ضرور کریں لیکن ذاتیات سے گریز کریں تاکہ پی کے89میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں