مندیو بنوں میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والا کون ہے؟مکمل تفصیل کیلئے تصویر پر کلک کریں

نام سید نواز ولد شیر بازخان مندیو خاص بنوں کا رہنے والا ہے عمر 74برس ہے۔ یہ 21تاریخ کو کوئٹہ بلوچستان تبلیغ سے ٹرین کے ذریعے پشاور آیا ہے بیمار ہونے کی وجہ سے پشاور میں اس کا بیٹا میر دراز عمر 48سال اور اسکا کزن میر خواص ولد بہادر نواز عمر 28سال ہے کو گاڑی میں پشاور لینے کیلئے گئے اسی وقت سے لیکر یہ 28تاریخ تک گھر میں رہا۔ 28تاریخ کو خلیفہ گل نواز ہسپتال چیک اپ کیلئے گیا جہاں پر مشتبہ قرار دے کر ٹیسٹ لیا گیا اور جیسا کہ مریض بیڈ پر تھا اور شدید بیمار تھا چلنے پھرنے سے قاصر تھا اور بیٹے کا کنفرم انکے ساتھ ٹچ ہوچکا تھا اس لئے ڈاکٹروں کے رائے سے انکو گھر میں الگ تلگ کیا گیا تھا اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا گیا تھا اس کے بعد مریض کا کسی سے بھی کنٹیکٹ نہیں رہا صرف اس کا بیٹا ان کے ساتھ کمرے میں الگ تلگ رہا۔ آج انکا ٹیسٹ رزلٹ پازیٹیو موصول ہوا جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے گھر پہنچ کر انکوائری کی جیسا کہ مریض بیڈ پر تھا اس لئے صرف گھر والے 12بندوں کا کنٹیکٹ کنفرم ہوا اور ایک اور تبلیغی ساتھی بیمار پرسی کیلئے آیا اس کا بھی کنٹیکٹ کنفرم ہوا کو خلیفہ نواز شفٹ کردیا گیا ہے بیٹے اور کزن کوبھی خلیفہ گل نواز شفٹ کردیا گیا ہے اور انکے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں ان کی بیٹیاں جو شادی شدہ ہیں دو بیٹیا ں اسی گاوں اور ایک بیٹی کی ممہ خیل میں شادی ہوئی ہے ان تمام لوگوں کی سکریننگ جاری ہیں جو جو رابطے میں رہا ہے یا ان سے ٹچ ہوئے ہیں۔ علاقے میں سپرے کردیا گیا ہے اور مذکورہ گاؤں کو لاک ڈاون کردیا گیا ہے۔