منڈان پولیس کی کاروائی،اشتہاری مجرمان اور منشیات فروش گرفتار،اسلحہ برآمد

بنوں نیوز(عمران علی)منڈان پولیس کا اشتہاری مجرموں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ریک ڈاؤن،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں قتل ،اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب5اشتہاری مجرم گرفتار جبکہ دیگر ملزمان سے اسلحہ ومنشیات برآمد کرکے پابند سلاسل کردیا گیا ڈی ی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منڈان کیڈٹ عبدالصمد قریشی نے ڈی ایس پی سرکل کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران قتل کیس میں مطلوب اشتہاری مجرم اورنگزیب،سمیت اغواء اور دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری رحیم اللہ،سلیم،نیاز اور حامد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان سے 3عدد بارہ بور ریپیٹر،4عدد تیس بور پستول،دو عدد ایس ایم جی،1000گرام چرس،600گرام آئس اور 800گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو پابند سلاسل کیا اور انکے خلاف مقدمات درج کئے ڈی ایس پی سردار خان اور ایس ایچ او تھانہ منڈان کیڈٹ عبدالصمد قریشی نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر منڈان پولیس نے اشتہاری مجرموں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم شروع کی ہے لہذا منشیات فروش اور اشتہاری مجرم اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیں اور راہ راست پر آجائیں بصورت دیگر ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی اور علاقے کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد،ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں پولیس فوری ایکشن لیگی تاکہ آنے والی نسلوں کو منشیات اور جرائم سے محفوط بنایا جاسکے۔