مہنگا آٹا،گھی،چینی اور دیگر سامان بیچنے والوں سے سامان ضبط کرکے عوام میں مفت تقسیم کیا جائیگا،ڈی سی زبیر نیازی نے بڑا اعلان کردیا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں زبیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ذخیر اندوزوں اور حکومتی ریٹ سے زائد نرخوں پر آٹا،گھی اور دیگر اشیاء فروحت کرنے والوں سے مال ضبط کرکے عوام میں مفت تقسیم کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ضلع بنوں کے آٹا ڈیلروں ،گھی،چینی اور دیگر ہول سیل ڈیلروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو ریلیف دیں اور اگر کوئی ہول سیل ڈیلر ذخیرہ اندوی کرتے یا مارکیٹ ریٹ سے زیادہ رقم وصول کرتے پکڑا گیا تو ان سے سارا مال ضبط کرکے عوام میں مفت تقسیم کیا جائیگا اس کے علاوہ عوام سے گزارش کی ہے کہ حکومت کے پاس کافی مقدار میں آٹا،گھی اور چینی وغیرہ موجود ہیں اسلئے گھروں میں عوام سامان سٹاک نہ کریں اور ایک ذمہ زاد شہری اور مسلمان ہونے کا ثبوت دیں ،مذید کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے والے دکانداروں کے ساتھ سختی سے پیش آئیگا جبکہ پارک یا بازاروں میں پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس پکڑے گی لہذا عوام گھروں میں رہیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں ۔