میراخیل میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں نے ایمرجنسی میٹنگ طلب کرکے رپورٹ طلب کرلی

بنوں نیوز(عمران علی) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے میرا خیل میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد ایمرجنسی میٹنگ طلب کی اور انکوائری کمیٹی بناکر تفصیلی رپورٹ طلب کی یونین کونسل میرا خیل گاؤں چک کریم المعروف مروتے کلہ میں ریحان ولد مہر علی ولد یوسف خان نامی بچہ جس کی عمر 20مہینے ہیں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق 15جنوری کو اس بچے کو بخار ہوا تھا اور دائیں سائیڈ جسم میں کمزوری محسوس ہوئی جس کے بعد والدین نے بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے کچھ دنوں بعد دوبارہ 20جنوری کو دوبارہ اس ڈاکٹر کے پاس لے گئے اور ان سے کہا کہ افاقہ نہیں ہوا ہے تو ڈاکٹر نے اس کو AFPرپورٹ کرکے پولیو کے ڈاکٹر کے پاس انویسٹی گیشن کے پاس بھیج دیا جس کے بعد اس کے پاخانے کا ٹیسٹ اسلام آباد بھجوایا گیا اور کل تصدیق ہوا کہ اس میں پولیو کا وائرس موجود ہے ۔ضلع بنوں پولیو ٹیم انچارج کے مطابق اس بچے کو ہر پولیو مہم میں باقاعدگی سے قطرے پلائے گئے تھے لیکن جنوری کے مہم میں چونکہ یہ بیمار ہوا تھا تو جنوری کے مہم میں اس کے والدین نے پولیو قطرے پلوانے سے انکار کیا تھا ۔ کچھ دنوں بعد انکاری والدین سے دوبارہ پولیو ٹیم کے آفسران ملے اور ان کو پولیو کے قطرے پلوانے پر راضی کیا اور25جنوری کو پولیو ٹیم نے دوبارہ قطرے پلوائے ۔بچے میں پولیو وائرس کے تصدیق کے بعد ڈپٹی کمشنر بنوں نے پولیو آفسران پر مشتمل ایمرجنسی میٹنگ بلوائی اوراس کیس کے متعلق انکوائری کمیٹی بنائی ، انکوائری کمیٹی تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر بنوں کو جمع کریگی