میر علی شمالی وزیرستان ٹریفک حادثے میں بنوں سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق

بنوں نیوز(عمران علی)شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں گاڑی اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں موٹر سائیکل اور ہینوگاڑی کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو موٹرسائیکل سوار افراد جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونے والے میں ایک کا تعلق سین تانگہ بکاخیل اور دوسرے کا تعلق نورڑ بنوں سے ہے جاں بحق ہونے والوں میں بدر جان ولد فضل میر خان سکنہ سین تانگہ بکاخیل بنوں جبکہ دوسرے کا نام نصیب دار ولد میر سردار خان سکنہ نورڑ بنوں ہے جن کی لاشیں مقامی ہسپتال میر علی منتقل کرد ی گئیں۔