نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکول چوکیدار قتل ایک زخمی،تفصیل کیلئے تصویر کو کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)تھانہ جانی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سرکاری سکول کا چوکیدار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا پولیس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقع ولی نور جانی خیل میں رونما ہوا جہاں تین نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ولی نور سرکاری سکول کے چوکیدار 45سالہ ولی خان ولد خان نواز سکنہ ولی نور جانی خیل کو قتل جبکہ 48سالہ کریم اللہ ولد صاحب الرحمن کو زخمی کردیا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے مقتول ولی خان کے بھتیجے سبخان ولد نور والی کی رپورٹ پر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں