نورڑ خاص میں آزاد خان ولد بر علی خان اپنے بیٹے 22سالہ تیمور سمیت بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے

بنوں نیوز(عمران علی)نورڑ خاص میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق نورڑ خاص میں 22سالہ تیمور خان ولد آزاد خان کو بجلی کا کرنٹ لگا جسے بچانے کیلئے انکے والد آزاد خان ولد علی بر خان نے جونہی اپنے بیٹے تیمور خان کو ہاتھ لگایا تو اسے بھی کرنٹ لگا جس سے دونوں باپ بیٹا جھلس کر زخمی ہوگئے انہیں شدید زخمی خالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بنوں لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں