نومنتخب ڈسٹرکٹ کونسلر ملک اسلم خان کی اکرم درانی سے ملاقات ،جے یو آئی میں شامل

بنوں نیوز(عمران علی)ضمنی بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل ممباتی بارکزئی سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار اور نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسل ممبر ملک اسلم خان نے آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدرحاجی حمید خان دردڑیز کی قیادت میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے ساتھ ملاقات کی اور جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر آل پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افسر علی خان ممش خیل،پیر منیر شاہ بھی موجود تھے اکرم خان درانی نے ملک اسلم خان کو جے یو آئی مین شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ علاقہ کے عوام کی ترقی کا باعث بنے گا اور وہ کبھی اپنے اس فیصلے پر نہیں پچھتائیں گے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور آنے والا دور پھر جمیعت علماء اسلام ف کا ہوگا اس موقع پر ملک حمید خان دردڑیز نے اکرم خان درانی کا علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا جن میں سڑکوں کی تعمیر،پانی وبجلی کے منصوبے بھی شامل ہیں اکرم خان درانی نے انہیں تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔