نو منتخب ڈسٹرکٹ ممبران نے حلف اٹھالیا

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں کے پانچ نو منتخب ڈسٹرکٹ ممبران اور ایک نیبرہوڈ ناظم نے حلف اٹھالیا حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال بنوں میں منعقد ہوئی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو(اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر)عبدالصمد خان نے نو منتخب ڈسٹرکٹ ممبران صدیق خان جس کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے جبکہ جے یو آئی کے ڈسٹرکٹ ممبران امیر محمد عرف دوست،حاجی رسول کان عرف ملنگ جان،مشرف عالمگیر اور اسلم خان سمیت نیبر ہوڈ ناظم قاسم خان سے حلف لیا اور انہیں مبارکباد دی حلف برداری تقریب میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ میاں عبدالحسین شاہ،تحصیل ممبر نار جعفر جنان وزیر سمیت دیگر افراد نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ یہ ممبران 23دسمبر2018کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے ۔
جمیعت علماء اسلام کے نو منتخب ڈسٹرکٹ کونسل ممبرامیر محمد عرف دوست نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے تین سال جنید الرشید ڈسٹرکٹ ممبر تھے جنکی چھوڑی ہوئی نشست پر عوام نے انہیں کامیاب کیا ہے جس پر ہم عوام کو شکریہ ادا کرتے ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی اور ایم این اے زاہد اکرم درانی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علاقے کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ماضی میں ککی کے عوام کے ساتھ ہر کسی نے جھوٹے وعدے کئے اور ہمارا علاقہ بنوں کا پسماندہ ترین علاقہ ہے حالانکہ ضمنی الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ ککی جے یو آئی کا گڑھ ہے اسلئے ہم جے یو آئی کے قائدین،اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی،ایم این اے زاہد اکرم درانی اور ضلع ناظم عرفان اللہ درانی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ علاقہ ککی کی پسماندگی کے خاتمے اور ککی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کیلئے اس علاقے کو خصوصی توجہ دیں اور ککی کیلئے خصوصی فنڈز جاری کریں۔
پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل ہنجل سے نو منتخب ڈسٹرکٹ ممبر صدیق خان نے حلف لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں انکی کامیابی پاکستان تحریک انصاف پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا ثبوت ہے اور انشاء اللہ ہم قوم کی توقعات پر پور اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ضمنی بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اسے کسی صورت ٹھس نہیں پہنچائیں گے اور انتخابی مہم میں عوام سے کئے گئے وعدے ایک ایک کرکے پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ہنجل کے عوام کی محرومیوں کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے اسمبلی فلور پر قوم کی بھرپور نمائندگی کروں گا اور قوم کے حقوق کیلئے بھرپور جنگ لڑوں گا جبکہ عوام کی خدمت سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا انہوں نے کہا کہ عوام نے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ہم پر جو اعتماد کیا اس پر میں قوم اور پارٹی کارکنوں کا شکر گزار ہوں ضلعی فنڈز سے ملنے والی رقم میرٹ پر ترقیاتی کاموں پر خرچ کروں گا اور ہر عوام عوام کے مشورے سے کروں گا۔
یونین کونسل نار جعفر سے جمیعت علماء اسلام ف کے تحصیل کونسلر جنان وزیر نے کہا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف پی کے88بلکہ پورا بنوں جمیعت علماء اسلام کا گڑھ ہے اور جے یو آئی کے امیدواروں کی کامیابی جے یو آئی اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی سے مخالفین پر ثابت ہوگیا کہ بنوں کے عوام جے یو آئی اور درانی خاندان کے ساتھ ہیں اور آنے والا دور بھی جمیعت علماء اسلام کا ہوگا انہوں نے کہا کہ بنوں کی ترقی کیلئے جے یو آئی اور درانی خاندان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور بنوں کے عوام احسان فراموش نہیں پہلے بھی درانی خاندان اور جے یو آئی کا ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے اور حالیہ ضمنی الیکشن میں جے یو اائی کے امیدواروں کی کامیابی بھی اعتماد کا تسلسل ہے