وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی سکینڈل میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے،سابقہ تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان اللہ ،تفصیل کیلئے تصویر کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)سابقہ تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے عوام کیلئے جمیعت علماء اسلام اور سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی کا ایک انمول تحفہ ہے جس میں بنوں ،کرک،لکی مروت،ضم شدہ اضلاع اور مختلف اضلاع کے طلباء وطالبات پڑھتے ہیں ہم اس یونیورسٹی کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں وائس چانسلر کی لڑکی کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے اور اس کو بنانے میں جو کوئی بھی ملوث ہے اور ان کا تعلق کسی بھی ڈیپارٹمنٹ یا زندگی کے کسی بھی شعبے سے ہے اور اس سازش میں ملوث ہے ان کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم بنوں کا مذید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی ملک اور علاقے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور یونیورسٹی تو پورے صوبے اور ملک کے عوام کیلئے ترقی کا ضامن ادارہ ہے بنوں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف ہم کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم حکومت اور دیگر اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو کوئی بھی اس سازش میں ملوث ہے انکے خلاف انکوائری مقرر کرکے بے نقاب کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔