وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کو جلد بنوں لاکر محروم علاقوں کیلئے گیس اور بڑے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرائیں گے ،صوبائی وزیر ٹرانسپوٹ ملک شاہ محمد خان

بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ بنوں میں جن علاقوں میں گیس پہنچی ہے ان کے قریبی علاقوں میں گیس پہنچانے کیلئے وزیر اعلیٰ محمود خان کی موجودگی میں محکمہ گیس کے حکام سے ملاقات کی ہے اور انشاء اللہ قریبی علاقوں کو جلد گیس فراہم کی جائیگی جبکہ بنوں کے بڑے قومی مسائل کے حل اور ادھورے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے عنقریب وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا بنوں لائیں گے عوام کے مسائل سے غافل نہیں ہوں انشاء اللہ پانچ سال پورے کئے تو بنوں اور پی کے 89کے تمام بڑے مسائل حل ہوں گے سیاسی مخالفین اس وقت صرف ہ میں عوام کی خدمت اور ترقیاتی کاموں سے روکنے کیلئے روڑے اٹکانا چھوڑ دیں 70سال تک ان سیاسی مداریوں نے عوام کو جھوٹے نعروں پر دھوکہ دیا ہ میں بھی پانچ سال موقع دیں ہماری پانچ سالہ کارکردگی انکے70سالہ کارکردگی سے بہتر نہ ہوئی تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے ایک ہی حلقہ کیلئے تین تحصیلوں کی منظوری دینا اور ایک ہی حلقہ سے دوری مرتبہ صوبائی وزیر بننا پاکستان کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ،عوام کے حقوق پر نہ تو خود سودے بازی کروں گا نہ ہی کسی اور کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت دوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے89 میں مختلف استقبالیہ تقریبات اورسڑکوں کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسوں سے تحریک انصاف کے رہنما ملک مویز خان،ملک پاسین خان،ملک ازمر علی خان،معصوم وزیر سابقہ تحصیل کونسلر،ملک دلاور خان،ملک مراد خان ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ملک شاہ محمد خان کو ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر خراج تحسین پیش کیا اپنے خطاب میں صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے بنوں کیلئے منظور ہونے والے کیڈٹ کالج،ٹیکنیکل کالج،بارن ڈیم اپ گریڈیشن،مختلف علاقوں کیلئے کالجوں ،سکولوں ،بڑے بڑے پل،دو رویہ سڑکوں ،گرڈ سٹیشنوں ،بجلی فیڈرز،بیوٹی فیکشن پراجیکٹس ،تحصیلوں ،سرکلر روڈ اور دیگر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی ذکر کیا اور کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے بنوں اور با الخصوص پی کے89 میں ترقی وخوشخالی اور روزگار کے چش میں ابلیں گے اور بنوں ماڈل ضلع بن جائیگا ۔