وزیر اعظم کے اعلان کردہ3ہزار روپے کی رجسٹریشن کیلئے ہزاروں عوام نکل آئے،پولیس کی ہوائی فائرنگ،لاٹھی چارج،کئی گرفتار

بنوں نیوز(عمران علی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غریب لوگوں کو 3 ہزار امدادی رقم دینے کے اعلان کے بعد بنوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے بنوں میں لاک ڈاؤن ختم دیکھائی دیتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں عوام شناختی کارڈ فوٹو کاپی کے حصول کے لیے فوٹو سٹیٹ دوکانوں پر جمع ہوگئے جس کے بعد فوٹو سٹیٹ دوکانوں پر فی فوٹو کاپی 50 روپے تک پہنچ گیا عوام کے رش کے باعث بازاروں میں شدید ٹریفک جام ہوگیا اور لوگ تحصیل میونسپل کمیٹی بنوں کے دفتر کے سامنے جمع ہوگئے جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا جس کی اطلاع ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی کو دی گئی جنہوں نے پولیس طلب کرکے عوام کومنتشر کرنے کیلئے کاروائی کی ہدایت کی پولیس جب لاٹھی چارج سے منتشر کرنے میں بے بس دیکھائی دی تو اُنہوں نے عوام کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا جس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شبیر خان کی نگرانی میں سٹی پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا اور آخری وقت تک پولیس نے ٹی ایم اے بنوں آفس کو جانے والا روڈ سیل کئے رکھا