وزیر سب ڈویژن پولیس بازی لے گئی،55کلوگرام چرس برآمد کرکے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

بنوں نیوز(عمران علی)وزیر سب ڈویژن پولیس بازی لے گئی،55کلوگرام چرس برآمد کرکے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلرو ں کیخلاف مسلسل کریک ڈاءون جاری ہے سرکل آفیسر وزیر سب ڈویژن ملک شیراکبر خان علاقہ باران ڈیم میں گشت پر تھے کہ اُنہیں خفیہ ذراءع سے اطلاع ملی کہ بنوں میرانشاہ روڈ پر سے ایک ہینو ٹرک گزر رہا ہے جس میں بھاری مقدار میں منشیات اسمگل کی جا رہی ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر سرکل آفیسر شیراکبر خان اور ایس ایچ او تھانہ وزیر حفیظ الرحمن اور دیگر پولیس نفری نے بنوں میرانشاہ روڈ علاقہ سرملہ کے مقام پر ناکہ بندی کرکے مشکوک ٹرک کو روکا جو لکی مروت کی طرف جارہا تھا جسکی تلاشی لینے پر اسکے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے جس کی کل مقدار 55 ہزار 878 گرام ہے جو بنوں اور لکی مروت اضلاع کو اسمگل کی جارہی تھی پولیس نے ملزم غلام جان وزیر سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کرکے ٹرک رجسٹریشن نمبر ;87;3133پشاور تحویل میں لے لیا ہے اور اسکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ۔