ویدان لنڈیڈاک ہوید بنوں میں دھماکہ،ٹیچر برکت اپنی بیوی اور چار بچوں سمیت جاں بحق

بنوںنیوز(عمران علی)تھانہ ہوید کی حدود میں ٹیچر کے گھر میں بارودی مواد دھماکے میں سکول ٹیچر بر کت اللہ اپنی بیوی،دو بچوں اور دو بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگیا ،سول ڈیفنس کے چیف وارڈن نعمت علی ایڈوکیٹ رضاکاروں کے ہمراہ امدادی کاموں میں حصہ لینے کیلئے ہسپتال پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا دھماکہ تھانہ ہوید کے علاوہ ویدان لنڈیڈاک میں واقع گورنمنٹ وزیری کلہ کے ٹیچر برکت کے گھر میں ہوا جسکے نتیجے میں سکول ٹیچر برکت اللہ ولد اکرام اللہ،35سالہ فرخانہ بی بی،13سالہ کلیم اللہ،15سالہ فہیم اللہ ،ڈھائی سالہ فرید اللہ اور 8سالہ بس نازہ جاں بحق ہوئے ،لاشیں پولیس ایمبولینس اور پرائیویٹ ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کی گئیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی سول ڈیفنس کے چیف وارڈن نعمت علی ایڈوکیٹ اور پولیس آفسران ہسپتال پہنچ گئے۔جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق سکول ٹیچر کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے صحن میں ہونے سے محفوظ رہے دھماکہ عشاء کی اذان کے وقت ہوا ،دھماکے سے سکول ٹیچر ،انکی بیوی اور بچوں کے ٹکڑے دور دور تک جاگرے اور لاشوں کے ٹکڑے ہپستال پہنچادیئے گئے۔