ٹیکسی ڈرائیور آصف خان کے قتل میں مبینہ ملزمان سمیت پانچ گرفتار

2019۔01۔13 کو نامعلوم ملزمان نے مسمی آصف خان ٹیکسی ڈرائیور کو چکر منڈان روڈ پر پستول کے ذریعے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔مقتول کے لواحقین کے مطابق مقتول کی کسی سے وجہ عداوت نہ تھی اور غریب مزدور گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔جس پر مقدمہ علت 26 مورخہ 2019۔01۔13جرمPPC 302/34 تھانہ منڈان نامعلوم ملزمان کے خلاف درج رجسٹر ہوا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصمد قریشی نے جدید تفتیش کے ذریعے 2 ملزمان جس میں مرکزی ملزم شایان ولد ہمایوں سکنہ بازار احمد خان اور ساتھی ملزم آفاق ولد دانیاز سکنہ خواجہ مد منڈان کو ٹریس کرکے آلہ قتل پستول 30 بور سمیت گرفتار کیئے اور آج عدالت متعلقہ کو پیش کیے جائینگے مقدمہ سے متعلق تمام شواہد جمع کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ ٹاون شپ ثمر عباس نے دوران ناکہ بندی مجرمان اشتہاری نور سعید،سمید اللہ پسران محمد حسین،محمد حسین ولد غازی سکنائے دبک سید خیل کو بحوالہ مقدمہ علت 411 مورخہ 2018۔10۔17جرم PPC 302/324/148/149 تھانہ ٹاون شپ کو گرفتار کرکے بند بحوالات تھانہ کیے۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ صدر ظفراللہ خان نے مجرم اشتہاری ذولکیفل ولد بخت زمان سکنہ لگرے کلہ شیخان پر چھاپہ زنی کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد گول میگزین،دو عدد سپئیر میگزین اور 40 عدد کارتوس برآمد کرکے ملزم کو بند بحوالات تھانہ کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ کسی بھی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ملزمان خود کو پولیس کے حوالے کریں اپنی جائز گرفتاری سے گریز نہ کریں یہی ان کے لئے بہتر ہے ورنہ ان کے خلاف اسی طرح کی پولیس کاروائیاں جاری رہے گی۔