ٹی ایم اے بنوں ملازمین کو 20 سال بعد کوئلہ کی مد میں رقم کی ادائیگی کردی گئی

بنوں )ٹی ایم اے بنوں ملازمین کو 20 سال بعد کوئلہ کی مد میں رقم کی ادائیگی کردی گئی ملازمین نے ٹی ایم اے یونین کے صدر حافظ کریم داد خان اور اُن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بنوں کے ملازمین گزشتہ 20 سالوں سے حکومت کی طرف سے منظورشدہ کوئلہ فنڈز ملنے سے محروم چلے آرہے تھے اس سلسلے میں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ٹی ایم ایمپلائز یونین کے صدر حافظ کریم داد خان کی قیادت میں نزیر اللہ خان اعوان، ملک طارق خان، غلام دیاز خان سکندری، عمر حیات شاہ، ملک عالم زیب خان، حاجی عارف خان،شاکرخان، ملک سلیم خان، میر باز خان اور دیگر رہنماؤں نے ٹی ایم اے انتظامیہ کے ساتھ بات چیت شروع کی اور اُنہیں اس بات پر آمادہ کیا کہ واقعی ملازمین سردیوں میں اپنے جیب خرچ سے یہ اخراجات اُٹھاتے آرہے ہیں جس پرٹی ایم او راؤف اللہ خان نے مفصل رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی جس پر متعلقہ برانچ نے کام مکمل کیا اور بدھ کے روز تحصیل کونسل ہال میں ایک پُروقار تقریب کے دوران ٹی ایم اے کے سینکڑوں ملازمین میں اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر عارف خان نے 12 لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ کریم داد خان نے کہا کہ ملازمین کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی ہم ٹی ایم اے انتظامیہ کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے 20 سال سے بند اس سلسلے کو ایک بار پھر شروع کردیا ہے جس سے ملازمین کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ملازمین نے یونین کو کاوشوں کا سراہا اور آئندہ بھی بھرپور ساتھ دینے کا عزم کیا