پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل عزیر ہارون نے منڈان پارک میں بنوں پریمئر لیگ کا افتتاح کردیا

بنوں نیوز(عمران علی)پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل عزیر نے منڈان پارک میں بنوں پریمئر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اور ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کیلئے نقد20ہزار روپے عطیئے کا اعلان کیااس موقع پر انجمن تاجران آل شاپ کیپر یونین کے صدر حاجی گل پیر،ڈی ایس پی سردار خان،ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصمد خان پریمئر لیگ کے چیئرمین احسان اللہ شاہین ،چیف ایگزیکٹیو رشید زمان خان،ایونٹ سیکرٹری ناظم ثناء اللہ خان،نوروز خان، اور عرفان خان سمیت ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداربھی موجود تھے لیفٹیننٹ کرنل عزیر ہارون نے پریمئر لیگ کی صورت میں کرکٹ کا بڑا میلہ منعقد کرنے پر بی پی ایل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاک فوج کی جانب سے ہر قسم کی تعاؤن کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ پاک فوج کھیل کود اور تعلیم کی بدولت دھرتی میں امن قائم کرکے دم لے گی اور نوجوان کھلاڑیوں کو پر امن ماخول میں کھیل کود کے مواقع فراہم کریں گے اُنہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کا انعقادبہترین اقدام ہے اتنے زیادہ افراد کو اکھٹا کرنا معمولی بات نہیں اُنہوں نے کہاکہ بنوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بہترین کھلاڑی موجود ہیں ٹورنامنٹ کیلئے پاک فوج کی جتنی ضرورت ہوگی انشاء اللہ ہم حاضر ہیں ۔قبل ازیں گراؤنڈ پہنچنے پر پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل عزیر کو روایتی پگڑی پہنائی گئی اور کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف بھی کرایا گیا۔