پولیس مظلوم کی دوست جبکہ جرائم پیشہ افراد اور ظالموں کی دشمن ہے،ایس ایچ او صدر گل حمید خان

بنوں نیوز(عمران علی)پولیس جرائم پیشہ افراد،منشیات فروشوں اور شرپسند عناصر کی دشمن جبکہ شریف شہریوں اور مظلوموں کی دوست ہے ترقی کیلئے امن کا ہونا ضروری ہے اور امن عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس اور عوام کا ساتھ ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم ہے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر گل حمید خان ایس ایچ او تھانہ صدر نے لیزان کمیٹی کے اجلاس اور معززین علاقہ کے ساتھ جرگہ کے دوران کیا انہوں نے مشران علاقہ پر زور دیا کہ وہ علاقے میں دشمنی کے خاتمے کیلئے کمیٹیاں بنائیں کیونکہ دو مسلمانوں کے مابین دشمنی ختم کرنا اور رازی نامہ کرانا عبادت کے برابر ہے اسی طرح مظلوم کو انصاف فراہم کرنا اور ظالم کو سزا دینا بھی عبادت ہے انہوں نے کہا کہ مہینے میں دو بار لیزان کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کیا جاتا ہے اور اب یہ سلسلہ یونین کونسل لیول تک بڑھایا جائیگا اور تمام کوٹکہ جات میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے جرائم پیشہ افراد کو پیغام دیا جائیگا کہ وہ جرائم ترک کردیں ،علاقہ چھوڑ دیں یا انجام کیلئے تیار ہوجائیں اس موقع پر سیف اللہ خان ایڈوکیٹ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار طاہر شاہ ایڈوکیٹ،حاجی محمد زمان اعوان،قاضی عصمت اللہ،اسرائیل خان ،ظفر علی ودیگر مشران نے کہا کہ 2019 میں تھانہ صدر کو بہترین تھانہ قرار دینے اور بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملنے پر ایس ایچ او گل حمید خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ انکی آمد سے علاقہ سے چوری،راہزنی،ڈکیتی اور منشیات فروشی 90فیصد ختم ہوگئی ہے اور عوام نے سکھ کا سنانس لیا ہے جو کہ ایس ایچ او گل حمید خان کی فرض شناسی کا ثبوت ہے انہوں نے ایس ایچ او حاجی گل حمید خان کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔