پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،امن اولین ترجیخ ہے،ڈی پی او یاسرآفریدی

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے تھانہ ہوید میں معززین علاقہ،مشرن ا اور منتخب نمائندوں پر مشتمل کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،بنوں کے امن کو قائم کرنے کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے عوام کے تعاون سے جرائم کا خاتمہ کریں گے ہر نشہ نقصان دہ ہے لیکن آئس نشہ کے ذریعے دشمن قوتوں نے ہمارے تعلیمیافتہ نوجوان طلبہ وطالبات کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اور آئس کی صورت میں زہر تعلیمی اداروں تک پھیل گیا ہے جو کہ ہیروئن سے بھی زیادہ خطرناک اور زہریلا نشہ ہے جو کہ چند مہینوں میں موت کا سبب بنتا ہے عوام منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا منشیات فروشوں سمیت سود خوروں،ہوائی فائر نگ کرنے والوں اور جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا ہوید مثالی علاقہ ہے جہاں منشیات فروشی کے حوالے سے بہت کم شکایات موصول ہوئی ہیں اور ہوید کے عوام نے اور ہوید پولیس نے امن کیلئے بڑی قربانیاں ی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی جے ساؤنڈ بکسوں پر پابندی لگائی ہے تاہم ایسا طریقہ تیار کررہے ہیں کہ شادی بیاہ اور خوشی کے موقعوں ر لوگ اپنی خوشی بھی منائیں اور دوسروں کو تکلیف بھی نہ پہنچائیں معمولی تنازعات ڈی آر سی کے ذریعے حل کررہے ہیں مشران علاقہ بھی اپنے علاقوں میں معمولی تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کریں کیونکہ معمولی تنازعات کی وجہ سے پھر بات قتل وغارت تک پہنچ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس میں کسی کالی بھیڑیئے کو برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کھلی کچہری میں طاہر خان آف نورڑکی شکایت پر تھانہ ہوید کے ڈی ایف سی کو معطل کرکے انکوائری مقرر کرنے،تھانے کی عمارت کے سامنے بند سڑک کھولنے اوت تھانہ ہوید کیلئے نفری بڑھانے ارو موبائل گاڑی فراہمی کے احکامات جاری کئے ،انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں جن مسائل کی نشاندہی کی جائیگی اس پر عمل کیا جائیگا اور کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے پراپرٹی ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے صدر اور تحصیل میئر شپ کے امیدوار حاجی ملک حمید خان دردڑیز نے کہا کہ دردڑیز سے 95فیصد منشیات کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کا کریڈٹ ہوید پولیس کو جاتا ہے وہ ڈپٹی کمشنر بنوں سے شیر خان چوک سے ٹوچی تک سڑک جو کہ آمدورفت کے قابل نہیں اسکی تعمیر کی منظوری دیں اور علاقہ کیلئے ڈگری کالج ہوید تھانے کا نام دردڑیز تھانہ رکھنے کی بھی منظوری دی جائے کھلی کچہری سے طاہر خان نورڑ،ملک عباس علی خان،چیف آف سردی خیل ملک ازمر علی خان ودیگر مشران نے بھی خطاب کیا اور اپنے علاہ کے مسائل سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں