پولیس والے بھی منشیات کیس میں گرفتار

پولیس والے بھی منشیات کیس میں گرفتار
بنوں میں پولیس اہلکاروں سے منشیات برآمد کرلی گئی ڈی پی او بنوں کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد گرفتار کرلیئے تھانہ صدر کی حدود میں واقع نیو اڈہ بنوں میں سفید پرچات پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے شاہد نامی شخص سے منشیات برآمد کی تھی جو کہ تھانہ صدر پولیس کے اہلکاروں نے سفید کاغذ پہ مچلکہ دے کر ملزم شاہد کو رہائی دی اور چرس کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کو شکایت ملی جنہوں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین اور ایس ایچ او صدر بنیامین خان کو فوری تحقیقات اور کاروائی کرنے کی ہدایت کی تحقیقات کے دوران اے ایس آئی عافیداللہ شاہ ، اے ایس آئی محمد راوف اور کنسٹیبل اصغر چرس رکھنے میں ملوث پائے گئے اور اے ایس آئی عافید اللہ شاہ کے بکسہ سے 1200 گرام چرس برآمد کرلیا گیا جبکہ ڈی پی او یاسر آفریدی کی ہدایت پر ان اہلکاروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا اور موقع پر اے ایس آئی رافید اللہ شاہ ، کنسٹیبل اصغر اور شاہد اللہ کو گرفتار کرلیا گیا اور ایک اے ایس آئی محمد راوف کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی۔اس سلسلے میں ڈی پی او بنوں کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے یکساں ہے غیر قانونی فعل میں چاہے پولیس آفیسر یا اہلکار ہی کیوں ملوث نہ ہوں ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی آئی جی خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایات پر بنوں پولیس منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور انشاءاللہ یہ سلسلہ بدستور جاری رہے گا

کیٹاگری میں : ہوم