پولیو سے متعلق ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کی غوریوالہ میں کھلی کچہری

پولیو کے حوالے سے زیادہ تر کامیابی حاصل کیا ہے والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے تاکہ آپکے بچے عمر بھر معذوری سے بچ سکے ۔ڈپٹی کمشنر بنوں عطاءالرحمن کا غوریوالہ میں پولیو کے متعلق کھلی کچہری سے خطاب ۔
تفصیلات کے مطابق پولیو کے متعلق عوام کے خدشات سننے اور انکو مطمئن کرنے کیلئے آر ایچ سی غوریوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن ، سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او امیر اللہ خان، سمیت ڈپٹی ڈی ایچ او بنوں ، پولیو آفیسر ڈاکٹر ممتاز کے ساتھ ساتھ علاقہ مشران اور کثیر تعداد میں خواتین نے پابردہ طور پر شرکت کی ۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کہا کہ ضلع بنوں میں فیک فنگر مارکنگ اور غلط پروپینگنڈے کی وجہ سے عام عوام میں پولیو قطرے اور حفاظتی ٹھیکہ جات کے خلاف خدشات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے پورے پاکستان میں ضلع بنوں میں سب سے زیادہ پولیو کے کیسز سامنے آئے جس کیلئے ہم نے گاوں گاوں آگاہی پروگرامات، کھلی کچہریاں، کمیونٹی سیشن اور علماء کرام کیساتھ میٹنگ کئے جس کی وجہ سے پچھلے پولیو کمپئن میں انکاری والدین میں کافی کمی ہوئی ہے لیکن اب بھی ایسے والدین ہیں جن کے ذہن میں پولیو جیسے بہترین پروگرام کے خلاف خدشات ہیں جن کو دور کرنے کیلئے میں بذات خود ہر یونین کونسلز جاتا ہوں اور عوام میں آگاہی اور شعور لانے کی کوشش کر رہا ہوں ڈپٹی کمشنر بنوں کا کہنا تھا کہ میرا مقصد ہمارے مستقبل کے نونہالوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے ۔ علاقہ عوام نے روڈ، ٹینکی کے پائپ کی مرمت اور آر ایچ سی ہسپتال میں بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے بھی درخواست کی جس پر ڈپٹی کمشنر بنوں نے موقع پر موجود سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او امیر اللہ خان کو اسٹیمیٹ بنانے اور پائپ مرمت کے احکامات جاری کئے اور ڈپٹی ڈی ایچ او کو آر ایچ سی غوریوالہ میں بنیادی ضروریات جیسے بجلی، پانی کی ایک ہفتے میں فراہمی کے احکامات جاری کئے ۔ علاقہ عوام نے اس قسم کے کھلی کچہریوں کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا۔ (نوراسلام)