پٹرول پمپس والے ہلمٹ نہ پہنے والے موٹر سائیکل سواروں کو تیل نہ ڈلوائیں،ڈی پی او

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے پولیس لائن بنوں میں ٹریفک پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہلمٹ کے استعمال سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا ہے پہلے آگاہی مہم چلائی جائیگی اسکے بعد سختی کی جائیگی اور پٹرول پمپس مالکان کو اس بات کا پابند بنایا جائیگا کہ وہ ان موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول نہ ڈلوائین جنہوں نے ہلمٹ نہ پہنی ہو پولیس عوام کی عزت کا خاص خیال رکھیں عوام کی عزت میں ہی پولیس کی عزت ہے ٹریفک پولیس عوام کی عزت کرے گی تو ان کو بھی عزت ملے گی ٹریفک پولیس لوگوں کو عزت دیں اور ڈیوٹی کے دوران عوام سے اچھا برتاؤ کریں کچھ چیزیں کتابوں میں نہیں ہوتی گھروں سے سیکھی جاتی ہیں ٹریفک پولیس اپنی ڈیوٹی اور یونیفارم پر فخرکریں عوام کے ساتھ ہر ممکن کوشش کریں یہ آپ لوگوں کا علاقہ ہے اُنہوں نے کہاکہ ہم نے بھی ٹریفک پولیس سے سیکھا ہے میں اپنی ٹریفک پولیس پر فخر کرتا ہوں جوایمانداری سے ڈیوٹی کررہی ہے اُنہوں نے ٹریفک پولیس پر زور دیا ہے کہ جب کسی علاقے یا شہر میں واردات ہوتی ہے تو ٹریفک پولیس کا فرض بنتا ہے وہ شہر کے مختلف چوکوں میں اپنی ڈیوٹی سخت کریں اور ہر ایک موٹرسائیکل کی تلاشی لے تاکہ ملزم یا ملزمان پولیس کی گرفت میں آسکے اُنہوں نے کہاکہ عنقریب میں تمام ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہلمٹ خریدکے دوں گا پھر ہر ایک ٹریفک اہلکارہیلمٹ کا استعما ل کریں گے آخر میں اُنہوں نے کوہاٹ چونگی کے مقام پر ٹریفک پولیس ،بنوں ٹریفک انچار ج خنان خان اورایس ایچ او صدر ظفراللہ کے ہمراہ بڑی گاڑی ،رکشے ،موٹرسائیکل اور کار کے ڈرائیوروں میں عید میلادالنبی کی مناسبت سے کتابچے اور پھول بھی تقسیم کئے اور عوام پر زور دیا کہ ہیلمٹ کا استعمال ضروری بنائیں جب ہماری مہم ختم ہوگی توکریک ڈاؤن شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں