پچھلے دنوں چار پٹواریوں پر انکوائری مقرر کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن

ریونیو کے متعلق کھلی کچہری کا مقصد ایک ہی چھت کے نیچے تمام آفسران کو عوام کے سامنے لانا ہے۔ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا عوام کیلئے میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں پچھلے دنوں چار پٹواریوں پر انکوائری مقرر کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن، یڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں عثمان اشرف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عبد الصمد خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان، تحصیلدار مشرف خان اور تحصیل ڈومیل کے ساتھ تعلق رکھنے والے تمام پٹواری اور سٹاف نے تحصیل ڈومیل میں محکمہ مال کے متعلق خصوصی کھلی کچہری میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے اس خصوصی کھلی کچہری میں شرکت کی عوام نے مختلف قسم کے ریکارڈ کی چیکنگ ڈپٹی کمشنر بنوں کے سامنے کی اور پٹواریوں نے انکا ریکارڈ چیک کیا کچھ لوگوں نے نقول حاصل کئے جبکہ کچھ ڈومیسائل کو موقع پر دستخط کیا گیا ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کہا کہ ریونیو دربار کا مقصد تحصیل ڈومیل کے عوام کیلئے درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، ڈومیسائل کا اجراء، ریکارڈ چیکنگ موقع پر فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کے خلاف عوام مجھے براہ راست شکایات سیٹیزن پورٹل، واٹس ایپ یا فیس بک کے مسینجر میں کر سکتے ہیں عوام کے سہولت کیلئے ہر تحصیل میں اس قسم کی ریونیوکھلی کچہریاں شروع کی ہیں تاکہ ایک ہی چھت کے نیچے ایک ہی دن تمام آفسران عوام کے سامنے حاضر ہوں۔۔۔۔۔ (نوراسلام)