پیپلز یاتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی

بنوں نیوز(عمران علی)پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن ضلع بنوں کے زیر اہتمام بھی سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے91سالگرہ کے سلسلے میں سالگرہ تقریب زیر صدارت سابق ضلعی صدر حاجی ظفر علی خان منعقد ہوئی جسمیں کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی صدر حاجی ظفر علی خان،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر عاطف الرحمن خٹک،ضلعی صدر ملک شاہ زیب خان،قبائلی اضلاع کے رہنما ملک غلام خان وزیر،سابق ضلعی سینئر نائب صدر ملک گل بہادر خان،صوبائی رہنما ملک آصف خان،پی ایس ایف رہنما پرویز احمد،عدنان ہاشمی ودیگر قائدین نے کہا کہ اس ملک پر قائد اعظم کے بعد بہت سے حکمران گزرے ہیں لیکن کوئی بھی نہ تو ان کی برسی مناتا ہے اور نہ جنم دن مناتے ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی اور سالگرہ کا دن جوش وخروش سے منایا جاتا ہے کیونکہ بھٹو ایک قومی رہنما تھے اور قوم وملکی کی خدمت کیلئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی انہوں نے ملک اور جمہوریت کیلئے اپنی جان دیدی لیکن کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی اور انہی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے وہ رہتی دنیا تک عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے اس موقع پر مقررین نے ملک وقوم اور جمہوریت کیلئے بھٹو اور بھٹو خاندان کی خدمات پر بھی تفصیلی خطاب کیا اور پارٹی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عہد کیا۔