پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کا بارٹر گولہ پھٹنے سے جاں بحق ٹیچر کے ورثاء کیلئے 18لاکھ مالی امداد دو نوکریوں کا اعلان

بنوں نیوز(عمران علی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے تھانہ ہوید کی حددود میں واقع ویدان لنڈیڈاک میں گھر کے اندر پرانا مارٹرگولہ پھٹنے سے میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے چھ افراد کے لواحقین کیلئے 18لاکھ روپے مالی امداد اور دو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا ایم پی اے ملک شاہ محمد خان گذشتہ روز تھانہ ہوید کی حدود میں واقع ویدان لنڈیڈاک گئے اور جاں بحق ہونے والے پرائمری سکول ٹیچر برکت اللہ کے ورثاء اور رشتہ داروں سے تعزیت کی انہوں نے کہا کہ سکول ٹیچر برکت اللہ کا بیوی اور چار بچوں سمیت دھماکے میں جاں بحق ہونا قابل افسوس ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے لیکن خدا کے کاموں پر کسی کو اختیار نہیں ہے اس واقعے پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائیں اس موقع پر انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے جاں بحق سکول ٹیچر کے بیٹے کو ملازمت دینے سمیت اپنی طرف سے بھی ایک ملازمت کا اعلان کیا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے 18لاکھ روپے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ ایک ہفتہ پہلے ویدان لنڈیڈاک میں نماز عشاء کے وقت وزیر کلہ پرائمری سکول ٹیچر برکت اللہ کے گھر میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے سکول ٹیچر برکت اللہ اپنی بیوی تین بچوں اور ایک بچی سمیت جاں بحق ہوئے تھے۔